اسلامی زندگی اپناکرمغربی تہذیب کامقابلہ کیاجاسکتاہے،مفتی نعیم

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ امت مسلمہ کے زوال اور معاشرے کی تباہی کی وجہ اسلام سے دوری ہے، مغرب اور اس کے آلہ کار مسلم معاشرے کو مادر پدر آزادبنانے کے موقعوں کی تلاش میں ہیں،مختلف ذرائع سے بے ہودگی اور مغربی کلچر کو فروغ دیا جارہاہے جس کے باعث نسل نو میں معاشرتی خرابیاں پیداہورہی ہیں، علما کرام معاشرے میں تیزی سے پھیلنے والی برائیوں کے سدباب کے لیے کردار ادا کریں ۔ اسلامی طرز زندگی کو عام کرکے ہی مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کیاجاسکتاہے۔جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ آئے ہوئے علما کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈوں کے باوجو دآئے روز لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہورہے ہیں، اسلام دشمن قوتیں جان چکی ہیں کہ ظلم وتشدد اور پروپیگنڈوں سے اسلام کی تبلیغ کو نہیں روکا جاسکتا۔