ایچ ڈی اے انتظامیہ مفاد پرستوں کے آگے بے بس ہے، اعجاز حسین

123

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے آرگنائزر اعجاز حسین، صدر بہرام چانگ اور جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی ودیگرنے کہاکہ ایسالگتا ہے کہ ایچ ڈی اے انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے کیونکہ ابھی تک ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کے آرڈری جاری نہیں کیے اور ملازمین کی تنخواہیں وپنشن دو ماہ سے بند ہے جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نے سی بی اے ہونے کے بعد بڑی جدوجہد کے بعد ملازمین کی تنخواہیں، پنشن، گریجویٹی ودیگر مراعات دلائیں اور تمام بقایاجات کلیئر کرائے مگر افسوس کہ چند مفاد پرستوں کی وجہ سے ادارہ خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کے بجائے دوبارہ بدحالی کی طرف جارہاہے۔ ایچ ڈی اے انتظامیہ مفاد پرستوں کے آگے بے بس ہے ۔ ملازمین کی تنخواہیں وپنشن دو ماہ سے بند ہے جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔