بد عنوان افرا د کے خلا ف سخت کارروائی ہوگی، مرتضیٰ وہاب

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں ایس ایچ او عبدالوحید کو گرفتار ملزمان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ایس ایچ اومدینہ کالونی اور ایس پی بلدیہ کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او مدینہ کالونی نے نو عمر بچوں کو گرفتار کرکے ان کے ساتھ رات بھر بد سلوکی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوعبدالوحید معاشرتی برائیوں میں ملوث ہے، وہ عوام کے مسائل کیا حل کرائے گا؟ مظاہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایس ایچ او کو برطر ف کرنے کا مطالبہ درج تھا، واقعہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر ایس ایچ او مدینہ کالونی عبدالوحید کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
غیراخلاقی
حرکات