جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی مردان کچہری میں بم دھماکے کی مذمت

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مردان کچہری بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ،شہیدسید یوسف علی شاہ باچہ کاخون ضروررنگ لائے گا ،اسلامک لائرزموومنٹ مردان کے صدرکی شہادت حکومتی نااہلی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ملک بھرمیں وکلا کے تحفظ کویقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختراورنگراں قانونی امورضلع شرقی عامرایڈوکیٹ ودیگر نے دفتر ضلع شرقی ارقم اسلامک سینٹر سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔
دھماکے کی مذمت