سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے عبد الصمد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ شہری و بلدیاتی امور کے اعلامیے کے مطابق سٹی کونسل کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی گروپ کے لیے عبد الصمد چیئر مین یونین کمیٹی نمبر 4میٹروو ل کو ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کونسل میں جنید مکا تی جماعت اسلامی پارلیمانی گروپ کے لیڈر ،فضل الرحمن اور خواتین میں نسرین انجم وصی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہیں۔ اب اس میں اضافہ کر تے ہوئے عبد الصمد کو بھی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے عبدالصمد اور ایوان میں جماعت کے ارکان کی کامیابی کے لیے نیک توقعات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جماعت کے ارکان کونسل شعبہ کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔