کراچی(اسٹا ف رپورٹر)لیا قت آبا د سی ون ایر یا میں ایک ہفتے سے سیوریج لائن کی مرمت نہ ہوسکی ، علاقے کی گلیا ں گندے پانی میں ڈوب گئی ہیں،کالج ،ا سکول اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ، اہل محلہ کی جانب سے متعد د بار تحر یری طو ر پر واٹر بو رڈ کو درخواست دینے کے با وجود کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بو رڈ کا عملہ پھٹنے والی لائن کی مرمت نہیں کرسکا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق لیا قت آبا د سی ون ایر یا میں ایک ہفتے قبل پھٹنے والی سیوریج لائن پر مرمتی کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے،شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور علا قہ مکینوں کے معمولات زند گی شدید متاثر ہو ر ہے ہیں۔ صبح کے وقت اسکول ، کالج اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علا قہ مکینوں نے جسار ت سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ لیا قت آبا د سی ون ایر یا میں سیوریج لائن پھٹنے کی وجہ سے علاقہ گندے پانی کے جوہڑ میں تبد یل ہو گیا ہے، پینے کا پانی نایاب، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سیوریج کے ناقص انتظام (باکی وجہ سے پانی سڑکوں پر کھڑا ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ واٹر بو رڈکو بار بار شکایات کی گئیں مگر انہوں نے ایک نہیں سنی ہے۔ لیا قت آباد کے رہا ئشی وجا ہت ا حمدنے جسارت کو بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش بہت زیادہ ہے اور ڈینگی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ رات اوقا ت میں لوڈشیڈنگ کے دوران مچھر سونے نہیں دیتے اور بچے بھی بہت بیمار رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ علا قے میں پانی بھی گندا آ رہا ہے جس میں سیوریج کا پانی شامل ہو جاتا ہے۔ پانی کی پائپ لائن بہت پرانی ہو چکی ہے اور گندا پانی ،پینے کے پا نی کی لائنوں میں شا مل ہو کر نلکوں میں آ جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔لیا قت آباد کے ایک اور رہا ئشی نا صر علی نے بھی علا قے کے مسا ئل کے حوالے سے بتا یا کہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں پر اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں اور جو لگی ہیں وہ خراب ہو چکی ہیں۔ جسکی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں اضا فہ ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینو ں نے صوبا ئی وزیر بلدیا ت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے لیا قت آباد کی تمام سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کیا جائے اور سیوریج کے نظام کو فو ری طو ر پر ٹھیک کیا جا ئے۔
جوہڑ میں تبدیل