صدر ایف پی سی سی آئی عبدالر ؤ ف عالم کا ز اہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار

110

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اینڈ سٹر ی کے صدر عبدالرؤ ف عالم ، سینئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب، نائب صدور حنیف گو ہر ، ارشد فاروق، ذوالفقار علی شیخ ، حمید اختر چڈھا، میاں رحمان عزیز، محمد ریاض خٹک ، ظفر بحتاوری، جمعہ خان ، ساجدہ ذوالفقار ، سید محمد اسم شاہ نے” پاکستان آبز رور”کے با نی ایڈ یٹر ز اہد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے کہاہے کہ زاہد ملک کی وفات ملک اور شعبہ صحا فت کے لیے ایک نقصان ہے۔ عبدالرؤ ف عالم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ زاہد ملک نے آزادی صحافت کے لیے گرانقدر خدمات انجا م دیں وہ مدیران باا لخصو ص سی پی این ای کے لیے ایک سر مایہ اور مشعل را ہ تھے جن کے انتقال سے صحافتی شعبہ میں پیدا ہو نے والا خلا پورا نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی زاہد ملک کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فر مائے اور ان کے صاحبزادگان فیصل زاہد ملک ، گو ہر زاہد ملک اور دیگر اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فر مائے۔