فلپائن میں دھماکا 10 افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

115

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جمعے کے روز یہ دھماکا فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے آبائی شہر ڈاواؤ کے ایک کاروباری علاقے میں ہوا۔ شہر کی ترجمان کیتھرین ڈیلا رے کے مطابق دھماکا شہر میں ایک اعلیٰ درجے کے ہوٹل کے قریب ہوا جو سیاحوں اورکاروباری افراد میں بہت مقبول ہے۔ ڈیلا رے کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جا سکی۔