مارٹینا ہنگس یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

62

نیویارک (جسارت نیوز) ا سٹار سوئس پلیئر مارٹینا ہنگز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جاندار آغاز کرتے ہوئے مکسڈڈبلز کے بعد ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ہنگس نے اپنی امریکن جوڑی دار کوکو وانڈی ویگے کے ہمراہ گرونفیلڈ اور کویٹا پسچکے کی جوڑی کو شکست دی۔ امریکا میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں مارٹینا ہنگس اور کوکو وانڈی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی گرونفیلڈ اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا کو سخت مقابلے کے بعد زیرکرلیا۔