کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘امریکا

56

واشنگٹن( آن لائن ) امریکا نے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے معاملے پر کنٹرول لائن پر موجود پوزیشن برقرار رکھنے کے حق میں ہے کشمیر کیمعاملے پر امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہماری پالیسی کشمیر کے معاملے میں واضح ہیپاکستان اوربھارت کشمیر پر مذاکرات کے لیے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا تعین کریں جبکہ یہ بات واضح کردی ہے کہ یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر کسی بھی مذاکرات کیلیے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا تعین کریں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کے معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے انتظام میں ہیں جبکہ 1972 ء میں قائم لائن آف کنٹرول جس نے جموں وکشمیر کو حصوں میں تقسیم کردیا کو بھی تسلیم کرتے ہیں ۔