کوٹری،پولیس اہلکاروں کی بیواؤں میں واجبات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کیے گئے

135

کوٹری (نمائندہ جسارت)52پولیس اہلکاروں کی بیواؤں میں واجبات کی ادائیگی کے چیک کی تقسیم کردیے گئے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت نے کوٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی ہدیت پر گزشتہ 4 ماہ سے التوا کا شکار ضلع بھر کے فوت ہونے والے اورریٹائرڈ اہلکاروں کے ورثا میں واجبات کی ادائیگی کیلیے رقم جاری کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا چیک ملنے پر اس کا استعمال ہوشیاری سے کریں کیونکہ سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا عمل بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے 52اہلکاروں کی بیواؤں میں 23لاکھ روپے کے واجبات کے چیک بھی تقسیم کیے۔