کوٹری مزدا گاڑیوں سے بھارتی ساختہ مضر صحت اشیا برآمد، دو ملزم گرفتار

86

کوٹری (نمائندہ جسارت) سی آئی اے پولیس نے سپرہائی وے پر چیکنگ کے دوران دو مزدا گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران بھارتی ساختہ مضرصحت نشہ آور رتنا سپاری کی بڑی مقدار کو تحویل میں لیکر دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد نشہ آور سپاری رتنا لے کر جانے والی دو مزدا گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ دیا، نہ رکنے پر ان گاڑیوں کا تعاقب کرکے جامشورو ٹول پلازہ سے دو منشیات فروشوں ہرمی مالہی اور محمد حفیظ راجپوت کو گرفتار کرلیا جس پر منشیات ایکٹ کیس داخل کیا گیا ہے ۔