آسٹریلوی سائیکلنگ چیمپئن مائیکل گیلاغر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ‘ گیمز سے باہر

101

میلبورن(جسارت نیوز) آسٹریلوی سائیکلنگ چیمپئن مائیکل گیلاغر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث رواں ماہ برازیل میں شیڈول ریو پیرالمپکس گیمز سے دستبردار ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ کے نژاد آسٹریلوی سائیکلسٹ نے 2008ء بیجنگ اور 2012ء لندن پیرالمپکس گیمز میں ٹریک ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے تھے۔