آسٹریلیا کے معمرترین ٹیسٹ کرکٹر لین میڈوکس انتقال کر گئے

99

میلبورن (جسارت نیوز) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر لین میڈوکس انتقال کر گئے، ان کی عمر 90 سال تھی۔ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر میڈوکس کو 1950 کی دہائی میں 7 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا، گزشتہ سال آرتھر مورس کی وفات کے بعد میڈوکس کو آسٹریلیا کا معمرترین کرکٹر ہونے کا اعزاز ملا تھا تاہم اب ان کے انتقال کے بعد یہ اعزاز کین آرچر کے پاس چلا گیا جن کی عمر 88 سال ہے۔