ازبکستان کے صدر اسلام کریموف انتقال کر گئے

105

تاشقند(انٹرنیشنل ڈیسک)ازبکستان کے صدر اسلام کریموف 78 برس کی عمر میں اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔خبر رساں ادروں کے مطابق جمعے کی صبح وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کی حکومت کی طرف سے بتایا گیا تھا (باقی صفحہ 9 نمبر 1)
کہ گزشتہ ہفتے کے روز سے اسپتال میں داخل صدر اسلام کریموف کی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ اس کے بعد بعض سفارتی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کی اور بالآخر تاشقند حکومت نے جمعے کی شام اسلام کریموف کی موت کا اعلان کر دیا۔ اسلام کریموف 1991ء میں سابق سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد وجود میں آنے والی ریاست ازبکستان کے پہلے دن سے صدر چلے آ رہے تھے۔ اس سے قبل وہ 1989ء سے مقامی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے طور پر ازبکستان کے حکمران تھے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم وہ پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہوں نے ازبک صدر اسلام کریموف کی رحلت پر تعزیت کی۔
ازبکستان صدر