انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز، سابق سری لنکن بلے باز تھیلن سمرا ویرا بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

86

ڈھاکا (جسارت نیو) سابق سری لنکن بلے باز تھیلن سمراویرا انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے۔ یہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ اس کردار میں ان کی دوسری مدت ہو گی، سمرا ویرا اس سے قبل شروع میں آسٹریلوی ٹیم کے بھی بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے سمرا ویرا سے صرف انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے معاہدہ کیا ہے تاہم ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسپنرز کیلئے بھی علیحدہ بولنگ کوچ تلاش کر رہے ہیں اور دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اس کا بھی تقرر کر لیا جائے گا۔