اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 23 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.68 روپے سے کم ہوکر104.45روپے
اورقیمت فروخت 104.73روپے سے کم ہوکر 104.50 روپے پرآگئی اسی طرح5پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.50 روپے سے گھٹ ہوکر105.45روپے اورقیمت فروخت 105.70 روپے سے گھٹ ہو کر105.65روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں5پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 118.30 روپے سے کم ہوکر118.25روپے پرآگئی جبکہ 25پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت فروخت 140روپے سے بڑھ کر 140.25 روپے پرجاپہنچی ۔