براٹیسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک ) یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں شروع ہوگیا ہے۔ جمعے کے روز سے شروع ہونے والے اس اجلاس کے ایجنڈے میں ترکی اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسے موضوعات کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ اس ضمن میں عالمی حکمت عملی وضع کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔ یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی مرتبہ سلوواکیہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس 2 روزہ اجلاس کے دیگر موضوعات میں یوکرائنی تنازع کے تناظر میں روس کے ساتھ تعلقات کو بھی اہم خیال کیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی سے سلوواکیہ یورپی یونین کی ششماہی صدارت کا حامل ملک ہے۔