تلہار، ہائیڈرو یونین کی مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

129

تلہار (نمائندہ جسارت) حیسکو سب ڈویژن تلہار کے ہائیڈرو یونین کے ملازم نے یونین رہنما محمد عثمان نظامانی، امید علی چانگ، عبدالمجید نظامانی اور نذیر ملاح کی قیادت میں مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف سٹی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ نے ملازمین کے پے اسکیل ریوائز کرنے اور ٹی اے ڈی اے الاؤنس دینے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی ہے جس میں شوکاز نوٹس دینے اور ناجائز تبادلے کرنے سمیت ان کے الاؤنس کی کٹوتیاں کر کے ان کو پریشان کیا جا رہا ہے جو محنت کش طبقے سے ناانصافی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ملازمین کے جائز دیرینہ مطالبات جلد منظور کیے جائیں۔