جی 20اجلاس‘ ترک صدر ایردوان کی اہم یورپی رہنماؤں سے ملاقات

116

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوان جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترقی یافتہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے بھی مشترکہ ملاقات کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ ملاقات اتوار کے روز چین کے شہر ہانگ ژو میں ہو گی۔ انقرہ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مہاجرین کے معاہدے اور ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جاری کریک ڈاؤن جیسے موضوعات پر بات چیت ہو گی۔ جی 20اجلاس میں شریک صدر ایردوان کانفرنس کے حاشیے پر امریکی صدر بارک اوباما سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔
ترک صدر