رینجرز کی گلشن اقبال میں کارروائی ‘بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے گلشن اقبال سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق اسلحہ ایک گودام میں چھپایا گیا تھا ۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 8ایم ایم رائفل کلاشنکوف ،اسنائپر اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996،ای میل ایڈریس Rangers.madadgar@gmail.com،رینجرز ہیلپ لائن 1101یا ایس ایم ایس کے ذریعہ دیں۔ اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔