سانگھڑ،لو ئر اسٹاف کی تنخواہو ں میں 50فیصد اضا فہ کیا جا ئے ،زاہد نظا ما نی

129

سانگھڑ (نمائندہ جسارت)سانگھڑلو ئر اسٹاف کی تنخواہو ں میں 50فیصد اضا فہ کیا جا ئے ، سن کوٹہ ،شہید کوٹہ اور دیگر صو بو ں کی طرح ٹا ئم ا سکیل دیا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑآل سندھ لوئراسٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر زاہد علی نظامانی نے کی ۔اس موقع پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مختلف لوئر اسٹاف کے ملازمین عبدالوہاب جتو ئی ،غلام فرید راجپوت ،سو ڈھو خان خا صخیلی،عبدالحمید رونجو ،نو ر محمد نظا ما نی ،مو لا بخش کیریو اور حسین بخش کا چھا ئی مو جود تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے زاہد علی نظا ما نی نے کہا کہ ملازمین کو فوری سن کوٹہ ،شہید کوٹہ اور دیگر صو بو ں کی طرح ٹا ئم اسکیل دیا جا ئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگا ئی کو پیش نظر رکھتے ہو ئے تنخواہوں میں پچا س فیصد اضا فہ کیا جا ئے جبری ریٹا ئر ملازمین کو فوری طور پر بحا ل کیا جا ئے جبکہ لو ئر اسٹاف کو اپ گریڈ کر کے ملازمین سے احساس محرومی کا خا تمہ کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو پھر دفاتروں اور اسکولوں کی تالہ بندی کی جائے گی4156ندھکوٹ (نمائندہ جسارت) واپڈا ہائیڈر و الیکٹرک ورکریونین کی جانب سے ضلعی چیئرمین اصغر بجارانی کی قیادت میں مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ سیپکوکے ورکروں کو کو دیگر کمپنیوں کی طرز پر عید بونس دیاجائے جبکہ ملازمین کوسن کوٹہ،بونس،پروموشن سمیت دیگرمراعات دیی جائیں۔ اس موقع پر سید رشید احمد شاہ،اشرف باجکانی،بابویونس اورعطامحمدملک ودیگرنے بھی خطاب کیا**کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میرغلام راشد خان سندرانی کے احکامات پرشہر بھرمیں صفائی ستھرائی اورتجاوزات کی شکایت کے حوالے سے چیف میونسپل افسر مقصود علی جتوئی نے انسداد تجاوزات کے انسپکٹرسجاد علی سہریانی،اقلیت کے مخصوص نشست پر کونسلرگوپی چند مارواڑی،کونسلر مشتاق احمد چاچڑ،میونسپل کے دیگرعملے نے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کا اور صفائی نہ ہونے پر نوٹس لیاگیااورشہر بھرمیں تجاوزات کی بھرمارپر دودن میں تجاوزات خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے جبکہ شہر میں جگہ جگہ کوڑاکرکٹ اور سیوریج کے پانی کے نکاسی کے حوالے سے بھی نوٹس لیا۔اس موقع پر سی ایم اوکاکہناتھاکہ شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کے مکمل ہونے پر تمام شکایات دورہوجائیں گی **کمیونٹی بیسڈڈزاسٹررسک مینجمنٹ (CBDRM)کے تحت 107میں سے 60 مکمل پروجیکٹ کابھی معائنہ کرایاگیاجہاں ایک گاؤں میں 23ہزار کے تخمینے سے کام بحالی کے کام کیے گئے ہیں قدرتی وغیرقدرتی آفات کسی بھی لمحے آسکتے ہیں اصل مقصدان کامقابلہ کرناہے ۔ہینڈزڈسٹرکٹ منیجرویربھان ، ہینڈزکی جانب سے حفاظتی اقدامات اورخیالات کے اظہارکیلیے تقریب کاانعقاد یوسی تنگوانی کے گاؤں نورالدین ملک میں منعقد کیاگیا۔ دیہاتیوں کوپروجیکٹ منیجررفیق احمد نوناری نے قدرتی وغیرقدرتی آفات سے بچنے کے اقدامات کے حوالے سے مکینوں کو بتایا ڈی آرآرکے کمیٹی ممبران خواتین سمیت دیگرکومختلف دیہاتوں کا مطالعاتی دورہ کرایاگیا۔ دوسری جانب دیہاتیوں نصراللہ ،گلبہار،گلزادی،سہنی خاتون ودیگرکاکہناتھاکہ ہینڈزکی جانب سے دی گئی مفیدمعلومات مستقبل میں کام آئے گی*پیپلزپارٹی (ش ب )گروپ کی جانب سے شہید میرمرتضیٰ بھٹوکے قاتلوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچانے اورمقدمہ میں انصاف نہ ملنے کیخلاف گھنٹہ گھرسے پریس کلب تک ضلع صدر ایڈووکیٹ رئیس منورعلی بھٹوکی قیادت میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور جنرل راحیل شریف ہمیں شہید میرمرتضیٰ کے قاتلوں کوانجام تک پہچانے میں مددکریں ۔مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے جوپرامن طور منتشر ہوگئے۔
243