شکارپور،ایک شخص شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار

131

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور لکھیدر تھانے کی پولیس نے ایک شخص کو شراب کے بوتلوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ گزشتہ روز ایس ایچ او لکھیدر طاہر محمد قادری اپنے پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کررہے تھے تو گاڑی کے انتظار میں ایک مشکوک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا جو شکارپور کا مشہور منشیات فروش تھا جس کے قبضے سے چار عدد شراب کی بوتلیں کے کارٹن برآمد کرلیے گئے جس پر مقدمہ درج کردیاگیا ہے ۔