تالاہاسی(انٹرنیشنل ڈیسک)طاقتور سمندری طوفان ہرمائن جمعے کی صبح امریکی ریاست فلوریڈا کی شمالی خلیجی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ اس سمندری طوفان کے ہمراہ شدید بارش کے علاوہ 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہوا اور جھکڑ ہیں۔ طوفان کے ٹکرانے کے بعد سارے علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2 لاکھ 70ہزار مکانات کی بجلی منقطع ہو کر رہ گئی ہے۔ سمندر میں 3 میٹر بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ یہ رواں برس کا چوتھا سمندری طوفان ہے جو بحر اوقیانوس سے اٹھا ہے۔