فائرنگ و حادثات میں متحدہ کا رکن سمیت 4افرادجاں بحق

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ اورٹریفک کے حادثات میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ،فائرنگ سے ہلاک ہو نے والوں میں متحدہ کا کارکن بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی علی الصبح زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں کورنگی کوسٹ گارڈکے سامنے سے 30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کو سر پر گولی مار کے قتل کیاگیاتھا ۔زمان ٹاؤن پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی جو متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق اغوا اورقتل کے بعدمقتول کی لاش مذکورہ مقام پر پھینک دی گئی۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسلم کو 2موٹر سائیکلوں پر سوار4 افراد اپنے ساتھ لے کر آئے اور اسے گولیاں مار کے قتل کرنے کے بعدفرار ہو ئے ۔ماری پور ٹرک اڈے کے گیٹ نمبر 1کے قریب سے ایک 30 سالہ شخص کی4 روزپرانی لاش برآمدہوئی جس کو تشدد کے بعد گولیاں مار کے قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے لاش کوایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔ نارتھ کراچی میں2 منٹ چورنگی کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 28سالہ محمد زبیر ولد محمد امین جاں بحق ہو گیا، متوفی نارتھ کراچی سیکٹر 8کا رہائشی تھا ۔سائٹ میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث 40سالہ سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ماری پور کا رہائشی اور فیکٹری میں پیکنگ کے شعبے میں کام کرتا تھا۔
4افرادجاں بحق