ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی

98

اسلام آباد(اے پی پی) ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق 31 اگست 2016 ء تک تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت ملک میں ڈی ایس ایل کے صارفین کی تعداد 1.42 ملین، ایچ ایف سی 46 ہزار167، وائی میکس ایک لاکھ 83 ہزار 181، ایف ٹی ٹی ایچ 25 ہزار 665 اور ایوو کے صارفین کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔