اسلام آباد(اے پی پی) انٹرنیٹ پر بھی مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئیں۔ مختلف نسل کے بکروں، بیلوں اور اونٹ کی تصاویر کے ہمراہ آن لائن ویب پورٹل گوگل سرچ انجن پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ آن لائن بکرا کے نام سے ویب پورٹل پر داخل ہوتے ہی ایک رجسٹریشن فارم پر کرنے کا کہا جاتا ہے جس کے بعد مختلف نسل کے بکرے، اونٹ، بیل اور دنبے، بھیڑ وغیرہ کی تصاویر ان کے دام کے ساتھ سامنے ہوتی ہیں۔ ہر حجم اور قد کے جانور خریداروں کی سہولت کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان میں کراچی اور لاہور کے ویب پورٹل کے ایڈریس گوگل پر موجود ہیں جبکہ دیگر ممالک میں آن لائن مویشیوں اور ان کی مصنوعات کی خریداری کا رجحان پہلے ہی فروغ پا رہا ہے اور گزشتہ چند سال سے پاکستان میں انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد سے مختلف اشیاء کی خریداری کے لیے انٹرنیٹ پر پیجز بنانے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے جن میں آن لائن بکرے کے نام سے پورٹل ایک نیا اضافہ ہے۔