نومنتخؓ مئیر کو چوہوں کے خاتمے کا پہلا ٹاسک مل گیا

126

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) منتخب مئیر کو پہلی شکایت کے ایم سی ہیڈ کے ڈائریکٹر کونسل نے کردی ہے، میئر کا حلف اٹھاتے ہی ملنے والا پہلا خط چوہوں سے متعلق تھا ،منتخب میئر کا پہلا ٹاسک چوہوں کا خاتمہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق بلد یہ عظمیٰ کر اچی کے ڈائریکٹر کو نسل نے نو منتخب میئر کو کو نسل ہال اور کو نسل سیکر ٹر یٹ میں فیومی گیشن اور چو ہوں کے خا تمے کے لیے دواؤں کے استعمال کے خصو صی انتظامات کر نے کی پہلی درخو است د ے د ی ہے، درخواست گز ار کی جانب سے نو منتخب میئر سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ چوہے کے ایم سی کے تاریخی ریکارڈ کے دشمن بن گئے ہیں،کونسل سیکرٹریٹ میں موجود 50 سالہ ریکارڈ خطرے میں پڑگیا ،چوہے تاریخی ریکارڈ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کا بیش قیمت ریکارڈ چوہے کتر رہے ہیں،چوہے کونسل ہال کے مائیکرو سسٹم کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ کمپیوٹرز، پرنٹرز، یو پی ایس اور دیگر قیمتی آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،چوہوں کا سدباب نہ کیا گیا تو قیمتی ریکارڈ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، میئر کے پرنسپل سیکرٹریٹ کو خط کے ذریعے چوہوں کی وارداتوں سے آگاہ کیا گیا ہے، خط میں چوہوں کے خاتمے کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔ یادرہے کہ کے ایم سی کے محکمہمیونسپل سروسز کی بنیادی ذمے داریوں میں ڈینگی، ملیریا اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے فیومیگشن کرانا بھی شامل ہے لیکن یہ محکمہ اپنے ہی ہیڈ آفس میں مچھروں،چوہوں سے بچاؤ کے لیے انتظامات کرنے سے بھی غافل ہے۔
ٹاسک مل گیا