وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین غدار وطن ہے

165

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین غدار وطن ہے اسے پاکستان لا کر عبرتناک سزا دی جائے‘ عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم کو فر ق نہیں پڑے گا‘ دھرنے والے پاکستان کی قسمت کو کھوٹاکرنا اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور نج ٹرین منصوبے سے ہمارے ثقافتی ورثے کو کوئی خطرہ نہیں‘ یہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف زہرا فشانی کی ہے‘ ہمیں یقین ہے کہ برطانوی حکومت اس معاملے پر ہماری پوری مدد کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج یہ نوبت آگئی ہے کہ عمران خان ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں ‘ یہ قوم کے ساتھ مذاق کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے حکم امتناع کے باجود یہاں سرمایہ کاری کی ہم نے اورنج لائن منصوبے پر اچھا ہوم ورک کیا جس وجہ سے میٹرو اور اورنج ٹرین کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی۔