کراچی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے رواں سال 31 دسمبر تک آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل اور85 فیصد اشیاء کی ڈیوٹی فری رسائی دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور ترکی نے31 دسمبر تک آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک 85 فیصد اشیاء کی ڈیوٹی فری رسائی دینے پر بھی متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت ترکی پاکستان کو85 فیصد اشیاء کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی دے گا اور اسی طرح ترکی بھی پاکستان کو 85 فیصد اشیاء بغیر کسی ڈیوٹی کے برآمد کر سکے گا۔ حکام کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان مختصر عرصہ میں ترکی کے لیے برآمدات میں 50 سے 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے۔