کندھکوٹ، حریف خان بھلکانی میں عجیب الخلقت جانور کو مقامی افراد نے مار ڈالا

106

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) تنگوانی کے علاقے یوسی بھلکانی کے گاؤں حریف خان بھلکانی میں عجیب الخلقت جانور کو مقامی افراد نے ڈرامائی اندازمیں پکڑ لیاجس کے جسم پربالوں کے بجائے کانٹے تھے۔ دیہاتیوں نے 18 گھنٹے بعد اسے ڈنڈے مارکرہلاک کردیا۔ عجیب الخلقت جانورکے پچھلے پاؤں انسانوں کی طرح تھے، اطلاع پر سیکڑوں افراد دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔