یمنی باغیوں کا وفد ہنگامی طور پر عراق سے عمان پہنچ گیا

135

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے دورے پر آیا ہوا حوثیوں کا وفد جس کو بغداد کے بعد لبنان اور ایران بھی جانا تھا، اپنا دورہ منقطع کر کے اچانک بغداد سے عمانی دارالحکومت مسقط پہنچ گیا۔ بغداد میں یمنی باغی ملیشیاؤں کے وفد نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی جس کا مقصد باغیوں کی جانب سے اعلان کردہ سیاسی کونسل کے لیے حمایت کا حصول تھا۔ عالمی سلامتی کونسل کے مطابق باغیوں کے اس اقدام سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کم (باقی صفحہ 9 نمبر 6)
ہوجائیں گے۔ دوسری جانب حوثیوں کے قریبی ذرائع نے ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ وفد کی اچانک واپسی عمان کی درخواست پر ہوئی ہے۔ اس کا مقصد یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد سے حوثیوں کے وفد کی ملاقات کرانا ہے۔
یمنی باغی وفد