6ستمبرکے جلسے کے لیے ویلکم عمران خان رابطہ مہم کا آغاز

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے 6 ستمبر کراچی میں ہونے والے جلسے کی کامیابی کے لیے ویلکم عمران خان رابطہ مہم کا آغاز۔عمران خان کے منشور اور تصویروں سے سجایا گیا کنٹینر بھی منظر عام پر آگیاجو عوام کو جلسے میں بھرپور انداز میں دعوت دینے کے لیے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جائے گا۔اس سلسلے میں نمائش چورنگی سے حیدری مارکیٹ تک لوگوں کو جلسہ عام میں دعوت دینے کے لیے عوام میں جھنڈے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔