بھارتی پارلیمانی وفدکل مقبوضہ کشمیر پہنچے گا حریت کانفرنس کا ملنے سے انکار

94

سری نگر/نئی دہلی(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھارتی پارلیمانی وفد کل2 روزہ دورے پر سری نگر پہنچے گا ، حریت کانفرنس نے بھارتی وفد سے ملنے سے انکار کر تے ہوئے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی بھارتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمانی وفد کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے کی قرارداد پاس کرنے کے بعد کشمیر آ رہا ہے اس لیے وفد کے پاس مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے ۔