لیونل میسی زخمی ہو کر 2018 عالمی کپ کے کوالیفائر میچ سے باہر

171

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی زخمی ہونے کے بعد 2018 کے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائر میچ سے باہر ہو گئے

 بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینے کے بعد گزشتہ روز یوراگوائے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میسی کی ران پر زخم آگیا تھا تاہم انہوں نے گول کرکے اپنی ٹیم کو پہلے نمبر پر پہنچادیا۔میچ کے بعد ان کے زخم میں تکلیف بڑھ گئی جس کے باعث میسی روس میں کھیلے جانے والے 2018 کے عالمی فٹبال عالمی کپ کے کوالیفائنگ مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔