پاناما لیکس معاملہ: میڈیاپرآنےوالےناموں کوخط ارسال، وضاحت طلب

192

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاناما پیپزر میں جن افراد کے نام آئی  ہیں ان میں سے  کئے افراد کو خط بھجوادیئے گئے  ہیں  جس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ہفتے کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاناما پیپرز میں جن افراد کا نام آیا ہے  ان میں سے کئے افراد کو خط ارسال کیے گئے ہیں  اور جن افراد کو خط بھیجے گئے ہیں ان میں مریم نواز اور حسین نواز بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ارسال کئے گئے خط میں میں پوچھاگیا کہ آف شور کمپنیاں ہیں یا نہیں اور اگر ہیں  تو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔