نواز شریف نے  اگلے الیکشن خریدنےکا منصوبہ بنایا ہوا ہے، عمران خان

179

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا  ہے کہ نواز شریف نے اگلے الیکشن کو خریدنے کا منصبوبہ بنایا ہوا ہے۔ چیئرمین ایف بی آرمیں جرات ہی نہیں کہ نوازشریف کے خاندان کو نوٹس بھیجے۔

ہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شاہدرہ میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ چھوٹے چوروں کی چوری سے ملک تباہ نہیں ہوتے۔ انکا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں  کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کہتے ہیں کہ اپنے قانون کے تحت انصاف کروں گا انکا یہ احتساب 200 سال میں بھی مکمل نہیں ہوگا جبکہ وزیر اعظم اپنے احتساب میں ہزاروں لوگ  کو شامل کرناچاہتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیر اعظم جوابدہ ہوتا ہے ، وہ ہمیں جائیدادوں کی خریداری کے کاغذات دکھائیں۔  نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ آپ سمجھتے ہیں ہم آرام سے بیٹھے رہیں گے اور آپ کرپشن کرتے رہیں گے۔

الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن ارکان کب تک ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے جبکہ نواز شریف نے  اگلے الیکشن خریدنےکا منصوبہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نہیں اب الیکشن کمیشن ن لیگ ہے۔انہوں نے  کہا کہ ارکان الیکشن کمیشن پر بہت بڑی ذمےداری ہے اور اپنی ذمے داری پوری کریں۔

عمران خان کا مزید کہنا  تھا کہ چیئرمین ایف بی آر میں جرات  ہی نہیں کہ نوازشریف کے خاندان کو نوٹس بھیجے اور اگر وہ باہمت ہیں تو پانامہ پیپرز میں جتنے افراد کے نام ہیں سب کو نوٹس بھیجیں۔