نیویارک، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ، مودی مخالف نعرے

267

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی فورسز اور مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے مسلم لیگ (ن) یوایس اے کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔وزیر مملکت برائے انڈسٹریز کامران مائیکل کی قیادت میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی مسلم لیگی قائدین اور کارکنوں کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کشمیر میں وانی کی شہادت کے بعد سے “2 ماہ سے جاری بھارتی مظالم اور اس کے نتیجے میں درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر انڈین فورسز اور مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری خصوصا امریکہ اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود اداری دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم بند کیا جائے اور اسے کشمیر کے پر امن تصفیئے کے لیئے قائل کیا جائے ۔