اسپین میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

81

میڈرڈ(اے پی پی) یورپی ملک ا سپین میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد میں مزید 14435نفوس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد 3.69ملین ہو گئی ہے ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں بیروزگار افراد کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔