اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے عظیم منصوبہ بن گی

216

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے معروف تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈکانفلیکٹ اسٹڈیز (آئی پی سی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سوبہ چندرن نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے عظیم منصوبہ بن گیا‘سی پیک سے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک انفرااسٹرکچر میں انقلابی تبدیلیاںآئیں گی‘ توانائی کا مسئلہ حل ہونے سے معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکے گی‘ پاکستانی عوام چین کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر سوبہ چندرن کی جانب سے تحریر کردہ ایک تحقیقی مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ 46 ارب ڈالر کا راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کو 4 اہم شعبوں میں مدد فراہم کرے گا‘ سب سے پہلے چین متعدد توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے‘ توانائی کی قلت کے شکار پاکستان کے لیے سی پیک ایک اہم کامیابی ہے جس کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد یقینی ہے‘ پاکستان کے چھوٹے صوبے بھی اپنا حصہ کسی نہ کسی طرح سی پیک سے لینے میں کامیاب ہو جائیں گے‘ منصوبے کے تحت گوادر کو ایک اسٹریٹجک بندرگاہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے‘ گوادر ایک کامیاب بندرگاہ بنے گا بلکہ اس کے ذریعے چین اپنے مغربی علاقہ سنکیانگ سے افریقا ، یورپ اور مشرق وسطیٰ تک تجارت کرنے میں کامیاب ہو گا۔