بغداد میں پے در پے دہشت گردانہ حملے‘ 17 افراد ہلاک‘ 50 زخمی

117

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعے کے روز ہونے والے سلسلہ وار حملوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ عراقی پولیس حکام کے مطابق مشرقی بغداد میں کم از کم 3 راکٹ فائر کیے گئے جس سے 5 افراد مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔ شہر کی پھل اور سبزیوں کی 2 مارکیٹوں میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 20 دیگر زخمی ہوئے۔ بغداد کے مغربی حصے کے ایک تجارتی علاقے میں ہونے والے بم حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبلجمعے کی صبح اسلحہ کے ایک گودام پر حملہ کیا گیا۔ غزالیہ کے علاقے میں ہونے والے (باقی صفحہ 9 نمبر 13)
حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے۔ یہ دھماکے عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع حکومت حامی نجی ملیشیا کے اسلحہ گودام میں ہوئے۔ حکومت نے بتایا کہ جمعے کے روز ہونے والے ان دھماکوں کی وجہ گودام میں آتشزدگی تھی جس کی وجہ سے کئی راکٹ بھی گرمی سے چل پڑے۔ ان راکٹوں کے قریبی علاقوں میں گرنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے، جب کہ 10مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ دھماکوں سے قریبی علاقے لرز اٹھے۔ گودام میں دھماکا اتنا شدید تھا کہ زمین میں 5میٹر گہرا اور20 میٹر چوڑا شگاف پڑگیا۔ اس دھماکے کی وجہ سے قریبی بستیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آتش زدگی کا یہ واقعہ اسلحہ کے جس گودام میں ہوا وہ حکومت حامی ملیشیا حشد شعی کے کنٹرول میں ہے۔