جرمنی میں نئی کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

119

فرینکفرٹ(اے پی پی) جرمنی میں نئی کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جرمنی کی حکومت کی طرف جاری اعداد وشمار کے مطابق ماہ اگست میں ملک میں 2لاکھ 45ہزار نئی کاریں سڑکوں پر آئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی میں ملک میں کاروں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق سال کے پہلے 8مہینوں میں ملک میں 3.9ملیں گاڑیاں تیارہوئیں۔یہ شعبہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے ۔