حیدر آباد، قوم پرست رہنما، جی ایم سید کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد علی لغاری انتقال کرگئے

122

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) قوم پرست رہنما ڈاکٹر محمد علی لغاری 75برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا شمار جی ایم سید کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے گہرا شغف رکھتے تھے۔ مرحوم کی تدفین گوٹھ بخشو لغاری میں ہوئی جس میں قوم پرست رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔