حیدر آباد،تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف ایمپلائز یونین کا دھرنا

112

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ایچ ڈی اے ملازمین کے مستقل ملازمین کی دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرنے اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے کے خلاف ایمپلائز یونین کی جانب سے لطیف آباد یونٹ نمبر 9 کے پمپنگ اسٹیشن پر دھرنا دیا اور نکاسی وفراہمی آب کا نظام دو گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔ اس موقع پر ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے آرگنائزر اعجاز حسین، صدر بہرام چانگ اور جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی ودیگر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایچ ڈی اے انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے کیونکہ ابھی تک ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کے آرڈر جاری نہیں کیے، ملازمین کی تنخواہیں وپنشن دو ماہ سے بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ٹال مٹول کے باعث ملازمین میں اشتعال بڑھ رہا ہے اگر فوری طور پر مطالبات منظور نہ ہوئے تو شہر بھر کا نکاسی وفراہمی آب کا نظام بند کردیں گے۔ ایمپلائز یونین کی جانب سے لطیف آباد یونٹ نمبر 9 کے پمپنگ اسٹیشن پر دھرنا دیا اور نکاسی وفراہمی آب کا نظام دو گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔