دورہ جنوبی افریقا، آسٹریلیا نے بطور بولنگ کوچ ریان ہیرس کی خدمات حاصل کر لیں

83

کینبرا (جسارت نیوز) سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ریان ہیرس شیڈول دورہ جنوبی افریقا کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہو گئے، ہیرس آسٹریلیا کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن اور ان کے معاون کوچ ڈیوڈ سیکر کو جوائن کریں گے۔ ہیرس نے گزشتہ سال انجری مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ان دنوں وہ اے ٹیم کواڈرینگولر ون ڈے سیریز میں نیشنل پرفارمنس اسکو اڈ کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انڈر19 ٹیم کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ ہیرس نے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے، مجھے ڈیرن لیمن اور ڈیوڈ سیکر کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔ کینگروز ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریزکھیلے گی۔