سام سنگ اسمارٹ واچ متعارف

97

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ الیکٹرانکس نے ویئرایبل کیٹیگری میں Gear S3 کے ساتھ اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے ۔یہGear S3ٹائم لیس ڈیزائن اور جدید موبی ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہے،اس میں پانی سے مزاحمت کی صلاحیتIP68،موبائل پے منٹس،ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی،بلٹ ان اسپیکر اور جی پی ایس بھی موجود ہیں جو اسے آئیڈیل واچ کلیکشن بناتے ہیں۔سام سنگ Gear S3 صارفین کے لیے دو ڈیزائن فرنٹیئر اور کلاسک میں دستیاب ہیں،فرنٹیئر ڈیزائن کسی بھی ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت سے تیار کیا گیا ہے۔