شادی لارج ،ڈھوروپران کا خستہ حال پر دھماکے سے گر گیا

138

شا دی لا ر ج(نمائندہ جسارت) ڈھورو پران کا خستہ حال پل ٹرک کے گزرنے سے دھما کے سے گر گیا۔ سا ما ن سے بھرا ٹرک ڈھورو پرا ن میں جا گرا، ڈرئیور سمیت 4 افراد زخمی، پل کی حا لت گزشتہ چھ مہینے سے خستہ تھی انتظامیہ نے کا ن نہیں دھرے ،جسارت نے ایک ہفتہ قبل پل کی خستہ حا لت کی نشا ندہی کر دی تھی۔سیکڑوں افراد کا مظاہرہ ودھر نا، بدین سے ایمر جنسی میں بھاری مشینری پہنچ گئی،متبا دل راستہ بنا نا شروع کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق شا دی لا رج کے نزدیک ڈھورو کا پل جو بدین تھر پا ر کر کو ملا نے والا مرکزی پل ہے گزشتہ چھ مہینے سے اس پل کی حالت بہت ہی خستہ تھی اور پل کا فرش ٹو ٹ گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس پل سے ٹریفک گزر رہی تھی اور انتظا میہ نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل جسارت نے اپنی خبر میں اس پل کو خطر نا ک قرار دیا لیکن بدین انتظا میہ نے کسی قسم کا الرٹ جا ر ی نہیں کیا گزشتہ روز سا ما ن سے بھرا ٹرک بدین سے تھر پا ر کر جا رہا تھا اور جیسے ہی اس پل سے گزرا پل دھماکے سے گر گیا اور ٹرک کا پچھلا حصہ پل کے اندر دھنس گیا اور ٹرک الٹ گیا، ٹرک میں سوار ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی ہو گئے اور ٹرک میں مو جود لا کھوں روپے کا سامان بھی ضائع ہو گیا۔ حا دثے کے بعد زخمیو ں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلا ع ملنے پر بدین محکمہ ورکس ہا ئی وے کی بھا ر ی مشینری جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور انہو ں نے ٹریفک کے لیے متبادل راستہ بنا نا شروع کر دیا راستہ بند ہو نے سے ٹریفک شدید جا م ہو گیا۔ اس موقع پر سیکڑوں افراد نے انتظا میہ اور پل تعمیر کر نے والے کرپٹ ٹھیکیدار کے خلا ف زبردست مظاہرہ کیا اور دھر نا دیا۔ مظا ہرین نے صحا فیو ں کو بتایا کہ پل تعمیر کر نے والا کرپٹ ٹھیکیدار جو قو می مجر م ہے، اسے فوری گرفتا ر کیا جا ئے۔ انہوں نے حکو مت سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری صورت میں دھرنے کی دھمکی دی ہے۔