صنعتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور مینوفیکچرز نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو یکم اکتوبر 2016ء سے فعال بنانے کے فیصلہ کا خیرمقدم

134

اسلام آباد (اے پی پی) صنعتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات اور مینوفیکچرز نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو یکم اکتوبر 2016ء سے فعال بنانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کمیشن کی طرف سے این ٹی سی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کے لیے تحقیقات جلد مکمل کی جائیں، ڈیوٹیوں میں کمی اور جمع شدہ درآمدی اشیاء کے تحفظ کے حوالہ سے اقدامات سے ملکی صنعتیں ترقی کریں گی اور ان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ صنعتی شعبہ کی ترقی اور تحفظ کے لیے قائم ادارہ (او اے ایس آئی ایس) کے زیر اہتمام تمام متعلقہ افراد کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جسے این ٹی سی اسٹیک ہولڈرز کا نام دیا گیا۔ فورم کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق مقامی مینو فیکچررز نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکمیل ایک ماہ میں مکمل کرنے اور اسے یکم اکتوبر 2016ء سے فعال بنانے سے متعلق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی یقین دہانی کا خیرمقدم کیا۔