قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور نے لاہور کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

127

اسلام آباد (جسارت نیوز) قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں پشاور نے لاہور کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گذشتہ روز پہلے میچ میں لاہور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں سے 137 رنز بنائے،سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر ایک چھکے اور2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز، فہیم اشرف نے 13 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز اور نوید یاسر نے 22 گیندوں پر 2چوکوں سے 20 رنز بنائے،انور علی نے 28 رنز دے کر3، زوہیب خان نے 20 رنز دے کر 2 اور عمران خان جونیئر نے 31 رنزدے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جواب میں پشاور کی ٹیم نے یہ ہدف 18.2 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، رفعت اللہ نے 38 گیندوں پر 2 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز، افتخار احمد نے 26 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز ، زوہیب نے 16 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، ظفر گوہر نے 24 رنز نے 2 جبکہ سلمان آغا نے 20 رنز اور رضانے 30 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،زوہیب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔