لیاری : گینگ وار کے 4 ملزمان گرفتار

95

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بغدادی تھانے کی پولیس پارٹی نے لیاری شاہ بیگ لین میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ کے دو اہم کمانڈروں زبیر بلوچ ولد نور بخش اور اویس بلوچ ولد مشتاق کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ۔